سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، نیا ریکارڈ قائم ہو گیا
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں نئی بلندیاں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 97 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: وکلاء ملک کی سول سوسائٹی اور عوام سب مل کر بھی کسی گناہ گار کو معافی نہیں دے سکتے, وگرنہ بہت سے لوگ معافی حاصل کرنے کے حقدار بن جائیں گے
بینچ مارک انڈیکس کی کارکردگی
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق دوپہر ایک بج کر 35 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 1509.68 پوائنٹس یا 1.58 فیصد اضافے سے 97056.13 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی الیکشن: کئی امریکن پاکستانی سیاست دان بھی انتخابی میدان میں موجود
خریدار شعبے
آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزرز، فارماسیوٹیکل اور ریفائنری کے شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ این آر ایل، حیسکول، پی ایس او، ای ایف ای آر ٹی، ایچ بی ایل اور این بی پی سمیت کمپنیوں کے حصص میں مثبت کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی معمر خاتون کے سر پر سینگ نکل آیا
ماہرین کے تبصرے
ماہرین کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو ہونے والے سیاسی احتجاج کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی کے باعث یہ خریداری دیکھنے میں آئی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں مثبت میکرو اکنامک اشارے اور کلیدی پالیسی شرح میں مزید کمی کے تخمینوں کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔
پچھلے دن کی کارکردگی
یاد رہے کہ بدھ کو بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 310 پوائنٹس کی کمی سے 95,546.45 پر بند ہوا۔