پنجاب حکومت کی 5 بار ایسوسی ایشنز کو 4 کروڑ روپے کی گرانٹ، وکلاء اور ہم ایک ٹیم ہیں: وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ
وزیر قانون کی ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی دعوت پر لاہور ہائی کورٹ بار، منچن آباد، فورٹ عباس، ہارون آباد اور چشتیاں بار ایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز لاہور آئے اور انہوں نے وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں جنرل سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بیرسٹر قادر بخش ایڈووکیٹ، صدر منچن آباد خالد شاہد، صدر ہارون آباد میاں اظہر باری، صدر فورٹ عباس بار امتیاز احمد، اور چشتیاں بار جی ار اککو شامل تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری قانون پنجاب بلال احمد لودھی بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف ایک وکٹ کے فرق سے وقار یونس کا ریکارڈ برابر نہ کرسکے
حکومتی گرانٹ کا اعلان
پنجاب حکومت کی طرف سے بار ایسوسی ایشنز کو 4 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ بار کو 3 کروڑ کی گرانٹ ملی، جبکہ منچن آباد کو 25 لاکھ روپے، فورٹ عباس بار کو 50 لاکھ روپے، ہارون آباد بار کو 25 لاکھ روپے، اور چشتیاں بار کو 50 لاکھ کی گرانٹ دی گئی۔ یہ گرانٹ بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے خواتین بار رومز کی تعمیر، ای لائبریری، ایگزیکٹو رومز، کتب، کمپیوٹرز، اور فرنیچر خریدنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کے پاس آئینی ترمیم کے لیے نمبرز پورے ہیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ
وکلا کے مسائل کا حل
صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ "میں پنجاب بھر کے وکلا کا نمائندہ ہوں۔ ہم یوم وکلاء کی ٹریننگ کے لیے پروگرام بنا رہے ہیں اور وکلا کے مسائل کو سلسلہ وار حل کر رہے ہیں۔ وکلا اور ہم ایک ٹیم ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "پنجاب حکومت صوبہ بھر کی بار میں خواتین وکلا کے لیے ڈے کیئر سنٹر کا قیام کر رہی ہے۔ وکلا کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور وزیر اعلیٰ پنجاب ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہیں۔"
بار ایسوسی ایشنز کی ستائش
بار ایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے اس موقع پر کہا کہ "حکومت کا پنجاب بھر کے وکلا کے فوری مسائل حل کرنا قابل ستائش ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب بڑے پیمانے پر وکلا کے مسائل کو حل کر رہی ہیں۔"