جاوید شیخ اور شان شاہد گرل فرینڈز بنانے کے مقابلے میں مجھ سے ہمیشہ ہار جاتے تھے ، ہدایتکار سید نور کا اعتراف
سید نور کی محبت کی کہانی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور ان کے درمیان لڑکیوں سے دوستی کرنے کا ایک خاص مقابلہ ہوا کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم، کلائمٹ چینج، اسموگ ڈپلومیسی، فکر مند عدلیہ
مقابلے کی حقیقت
سرکاری ٹی وی چینل کے پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سید نور نے بتایا کہ اس مقابلے میں ہمیشہ ان کی جیت ہوتی تھی۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ جاوید شیخ اور شان شاہد اس لیے ہار جاتے تھے کہ وہ جلد شادی کر لیتے تھے جبکہ سید نور کا شادی پر یقین نہیں تھا۔
دوستی اور محبت
فلم ساز نے کہا، “میں انگریزوں کی طرح لڑکیوں سے صرف دوستیاں کرتا تھا لیکن میں نے کسی سے شادی نہیں کی، کیونکہ مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی۔" سید نور نے مزید بتایا کہ بعد میں جب انہیں صائمہ سے محبت ہوئی، تو انہوں نے ان سے شادی کر لی اور اس کے بعد ان کی زندگی میں کوئی دوسری خاتون نہیں آئیں۔