تحریک انصاف نے انٹرنیٹ کی بندش کا حل نکال لیا

حکومت کا انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن پی ٹی آئی نے اس کا حل نکال لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امجد ملک پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چیئرمین مقرر، مسلم لیگ ن جرمنی کی مبارکباد

پی ٹی آئی کا نیا رابطہ ذریعہ

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ایک کارکن شفقت ایاز نے ایک ایپلی کیشن "Bridgefy" کا ذکر کیا جو احتجاج کے دوران آپس میں رابطے کے لیے بغیر انٹرنیٹ کے بھی کام کرے گی۔ ایاز شفقت نے "ایکس" پر لکھا کہ یہ ایپلی کیشن ایپل اور پلے اسٹور دونوں پہ موجود ہے، اسے ابھی ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے دوستوں کو بھی اطلاع کریں۔

موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے پر متبادل ایپس

سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی صورت میں دو ایپلیکیشنز "BRIAR" اور "Bridgefy" بتائی ہیں جن کے ذریعے ممبران آپس میں رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ایپس میں اکاؤنٹ بنانے کے لیے نہ تو آپ کو اپنا فون نمبر دینا ہے نہ ہی ای میل ایڈریس، بلکہ آپ فرضی نام بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایپ بلیوٹوتھ کے ذریعے کمیونیکیٹ کرتی ہے، اس کی زیادہ سے زیادہ رینج 100 میٹر یا 300 فٹ ہوتی ہے جتنے زیادہ لوگوں کے پاس یہ ایپ ہو گی اتنی دور تک آپ کی پہنچ ہوگی۔

Categories: سیاست

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...