بھارتی باؤلر محمد شامی نے سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر کی سوشل میڈیا پر ’بےعزتی‘ کر دی
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا جواب
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر کو جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر دبے لفظوں میں کھری کھری سنا ڈالیں۔
یہ بھی پڑھیں: 39 سال کی عمر میں کرسٹیانو رونالڈو کا شاندار ‘فلیش بیک’ گول: مداحوں کی نظر 1000 ویں گول پر
سنجے منجریکر کی پیشگوئی
سابق بھارتی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں پیشگوئی کی تھی کہ رواں برس شیڈول انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) ڈرافٹس میں فاسٹ بولر محمد شامی کی کم بولی لگ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، معاشی اہداف سے متعلق بریفنگ
کمی بولی کا جواز
سنجے منجریکر نے کمی بولی لگنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد شامی سرجری کے بعد طویل ری ہیبلی ٹیشن کے بعد کھیل میں واپس لوٹ رہے ہیں، تاہم انکی واپسی کو دیکھتے ہوئے فرنچائزز انکی کم بولی لگا سکتے ہیں۔
شامی کا ردعمل
بھارتی فاسٹ بولر کو اپنے ہی ہم وطن سابق کرکٹر کی بات بالکل پسند نہ آئی اور انہوں نے جوابی وار کرتے ہوئے پوسٹ کا سکرین شاٹس شیئر کیا اور لکھا کہ ''بابا کی جے ہو، تھوڑا گیان اپنے فیوچر کیلیے بھی بچالو کام آئے گا! سنجے جی''۔شامی نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ ''کسی کو اپنا فیوچر جاننا ہو تو سر سے ملے''۔