راولپنڈی میں اینٹی مائیکروبیل ریزیسٹنس کے حوالے سے خصوصی سیمینار ، ماہرین کی بڑی تعداد میں شرکت
سیمینار کا پس منظر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آج world antimicrobial resistance کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد سرفراز احمد چٹھہ کی زیر نگرانی اس سیمینار میں مختلف آرگنائزیشنز کے ارکان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: حمل کے دوران خواتین کے دماغ میں ہونے والی عجیب تبدیلیاں جو جذبات اور یادداشت پر اثر ڈالتی ہیں
شرکاء اور تعاون
فلیمنگ فنڈ یوکے، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کے اشتراک سے سیمینار میں اینٹی بائیوٹک کے بے دریغ استعمال اور اس کے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے منفی اثرات مرتب ہونے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم سے عوام کو عدالتوں سے جلد انصاف ملے گا: وزیراعظم
سیمینار کے مقررین
سیمینار کے سپیکرز میں ڈاکٹر عبد الرحمن، ٹیکنیکل ایکسپرٹ فلیمنگ فنڈ یوکے، ڈاکٹر فرحان افضل اور ڈاکٹر شازیہ نذیر نے پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے آگاہی لیکچر دیئے۔
آگاہی ہفتہ
اینٹی مائیکروبیل ریزیسٹنس کے حوالے سے آگاہی ہفتہ ہر سال 18-24 نومبر کو منایا جاتا ہے جس میں مختلف عالمی آرگنائزیشنز کے اشتراک سے ویٹنری اور ہیومن ڈاکٹرز کے تعاون سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا جاتا ہے۔