بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ پنکی کا ایجنڈا وہی ہے جو اسرائیل کا ہے: عظمیٰ بخاری

ایران کے خلاف بشریٰ بی بی کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے برادر اسلامی ممالک سے متعلق شرمناک بیان بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر دیا ہے۔ فساد کی پلاننگ میں اس جھوٹ کا ذکر بلاشبہ ملک کے خلاف ایک سازش ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ پنکی کا ایجنڈا وہی ہے جو اسرائیل کا ایجنڈا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

پاکستان کے قومی مفادات پر حملہ

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ پنکی پاکستان کے ساتھ دشمنی میں آخری حد تک چلے گئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سعودی عرب، چین اور امریکہ کے ساتھ تعلقات نازک موڑ تک پہنچائے۔ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا ہے۔ اب بشریٰ پنکی اپنے شوہر کی نقشے قدم پر چلتے ہوئے ملکی خارجہ پالیسی کو داؤ پر لگا رہی ہے۔

عوامی رائے

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 2 سال میں بڑی محنت سے چین اور سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات بحال کیے ہیں۔ ایک جاہل اور ان پڑھ خاتون کا دوست ممالک کے خلاف بیان دینا ظاہر کرتا ہے کہ یہ کسی ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے؟ پاکستان کے عوام اب ان دونوں نوسر بازوں کا بھیانک چہرہ دیکھ چکے ہیں۔ فتنہ پارٹی پاکستان اور قوم کے لیے ناقابل قبول ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...