بھارتی شخص نے دوست سے بیوی کا ریپ کروا ڈالا
بھارتی پولیس کی کارروائی
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی پولیس نے بیوی کا دوست سے ریپ کروانے اور نازیبا ویڈیوز کے ذریعے اسے بلیک میل کرنے والے شخص کو دو دوست سمیت گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: آرٹیکل 63 اے تشریح سے متعلق نظرثانی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری
متاثرہ خاتون کی کہانی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون آگرہ کے سیتا نگر میں مزدوری کرتی ہے جبکہ خاتون کا اپنے شوہر سے ایک 12 سال کا بیٹا بھی ہے، ملزمان اور خاتون کا نام خفیہ رکھا گیا ہے۔ سفاک بھارتی شخص نے پہلے اپنے نشئی دوست کو بیوی سے زیادتی کرنے کے لیے قائل کیا اور پھر زیادتی کے دوران بیوی کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرلیں۔ بعد ازاں پیسوں کے پجاری شخص نے اہلیہ کو اس کی نازیبا ویڈیوز دکھا کر 2 لاکھ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس منشیات فروشوں کی سہولت کار؟ سینئر صحافی نے انتہائی سنگین انکشاف کردیا
بلیک میلنگ کی دھمکی
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، بھارتی شخص نے بیوی کو دھمکی دی کہ اگر اہلیہ اسے 2 لاکھ بھارتی روپے ادا نہیں کرتی تو وہ اس کی نازیبا ویڈیوز کو آن لائن پوسٹ کردے گا۔ خاتون نے اپنے شوہر سے ویڈیو وائرل نہ کرنے کی التجا کی لیکن شوہر 2 لاکھ بھارتی روپے کے لیے بضد تھا۔ جس کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروادی۔
پولیس کی کارروائی
متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے نشہ آور چیز پلا کر اپنے دوست سے زیادتی کروائی اور ویڈیو بھی بنالی۔ بھارتی پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد درندہ صفت شخص کو دوست سمیت گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔