اوکاڑہ کی اکیڈمی میں مالک نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، افسوسناک انکشاف
حادثہ کی تفصیلات
اوکاڑہ (ویب ڈیسک) اوکاڑہ میں نجی اکیڈمی میں ٹیچرز کی نوکری لینے آنے والی لڑکی کو مالک اکیڈمی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، تمام کورسز کو عالمی معیار کے ہم پلہ لانے کا فیصلہ
نوکری کا جھانسہ
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ملزم نوکری و نکاح کا جھانسہ دیکر لڑکی کو ایک کمرے میں بند کرکے تین روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس نے نجی اکیڈمی کے مالک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کسی کو بھی خوش نہیں کر سکتے، عادت، عادت ہے اسے کھڑکی سے باہر نہیں پھینک سکتے، اسے دور کرنے کیلئے قدم قدم زینہ طے کرنا ہو گا.
گرفتاری کی تفصیلات
ملزم اسلام بھٹی کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے لڑکی کو نکاح کا جھانسہ دیکر تین روز تک زیادتی کی۔
قانونی کارروائی
ملزم نے لڑکی کو اکیڈمی میں نوکری کے ساتھ ساتھ رہائش کی بھی آفر کی۔ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ملزم اسلام علی بھٹی کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔