تحریک انصاف کا احتجاج، آئی جی اسلام آباد کی ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو،اہم بیان جاری کردیا
آئی جی اسلام آباد کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہاہے کہ کسی بھی شرانگیزی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، سکیورٹی پلان کا مقصد شرانگیزی کو روکنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک لفظ کو کالا سانپ قرار دیا گیا اور اس نام پر پورے عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔
اسلام آباد میں ہنگامی سکیورٹی انتظامات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ لوگوں کی آمدورفت کو یقینی بنایاجارہا ہے، رکاوٹیں ضرور ہیں لیکن آمدورفت کے سلسلے کو بند نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قیدی وینز پر حملہ پولیس نے خود کروایا ہے، شیخ وقاص اکرم
امن و امان کی بحالی
علی ناصر رضوی کا مزید کہناتھا کہ ہمارا کام امن و امان کو برقرار رکھنا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کافیصلہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلحہ یا ممنوعہ چیز رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، سی ٹی ڈی کی جانب سے اسلام آباد بھر میں آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی کی اہمیت
انہوں نے کہاکہ سکیورٹی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، شہری کسی ہنگامہ آرائی کا حصہ نہ بنیں، انتظامات عوام کے تحفظ کیلئے کئے ہیں۔ غیرقانونی سرگرمی پر کارروائی ہو گی، شہر میں دفعہ 144 نافذ ہیں۔ احتجاج یا ریلی نکالنے پر پابندی ہے، خلاف ورزی پر مقدمات درج ہونگے۔