چار پانچ سو لوگ جمع کرنے سے انقلاب نہیں آتا، طلال چوہدری
سیاسی انقلاب کی راہ میں رکاوٹیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ چار پانچ سو لوگ جمع کرنے سے انقلاب نہیں آتا، تحریک انصاف کو سیاسی رویہ اختیار کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، ڈرون حملہ، امداد کے متلاشی 25 فلسطینیوں سمیت 29 شہید
عوام کو متحرک کرنے میں ناکامی
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ 10 ہزار، 5 ہزار عوام لانے کا ٹارگٹ پورا نہیں ہوا۔ پنجاب، بلوچستان، سندھ سے لوگ نہیں نکلے، حکومتی حکمت عملی کامیاب رہی، ریاست سے نہیں لڑا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا میں 2019 سے 2026 کے دوران مبینہ طور پر 6 کروڑ روپے کی خوردبرد کا انکشاف
سیاسی ناکامیاں اور عدم اعتماد کا سامنا
طلال چوہدری نے کہا کہ یہ لوگ عدم اعتماد سے نکلے تھے اور ہر چیز میں ناکام ہوئے۔ 26ویں آئینی ترمیم میں بھی یہ ناکام ہوئے، فائنل کال میں بھی چند سو لوگ نکلے۔ سیاست کیلئے سیاسی رویہ چاہیے، ان کا رویہ سیاسی نہیں۔
تنہائی اور عدم اتفاق کی صورتحال
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی جماعت ان کے ساتھ نہیں کھڑی، ان کے اپنے لوگ متفق نہیں، سزا یافتہ آدمی کو چھوڑنے کے لیے بغاوت کر رہے ہیں۔








