اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قافلے پر پولیس کی شیلنگ
پولیس کی شیلنگ کا واقعہ
ہری پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی سربراہی میں ہری پور سے نکلنے والے قافلے پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں
قافلہ کا آغاز
سما نیوز کے مطابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی قیادت میں پی ٹی آئی احتجاج کے لیے ہری پور سے اسلام آباد کے لیے قافلہ روانہ ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہماری کال کی کامیابی یہ ہے کہ حکومت نے پورے ملک کو اسلام آباد اور راولپنڈی سے منقطع کر دیا ہے، موٹر وے مرمتی کام کے بہانے بند کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روایتی اسٹامپ پیپرز ختم؛ حکومت نے نیا نظام نافذ کر دیا
پولیس کی کارروائی
پنجاب کے پی بارڈر جھنڈ کے مقام پر قافلہ پہنچنے پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی۔
مزید احتجاجی کاروائیاں
دوسری جانب اٹک موٹروے ایم ون پر غازی سے پہنچنے والے قافلے کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ قافلے کے کارکنوں نے موٹروے پر آگ لگائی اور اس دوران پولیس سامنے کھڑی انھیں وارننگ دیتی رہی۔








