پی ٹی آئی کی فائنل کال فلاپ ہوگئی ،عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فائنل کال فلاپ ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہید ہونے والے کسی کے بیٹے اور بھائی تھے، ظلم کیا گیا، کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرنا پرامن احتجاج ہوتا ہے؟ مریم نواز
پی ٹی آئی کا قافلہ سو رہا ہے
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا قافلہ ابھی سو رہا ہے۔ اور ابھی تک پی ٹی آئی والوں کے دن کا آغاز نہیں ہوا۔ انقلاب لانے والے 11 بجے جاگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کہہ رہی تھیں کہ جلدی گاڑیوں میں بیٹھیں۔ کیا بشریٰ بی بی غیرسیاسی ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفتر میں ملاقات پر پابندی عائد
گرفتاریاں اور عوامی ردعمل
عظمی بخاری نے کہا کہ پولیس نے پورے پنجاب سے 80 افراد کو گرفتار کیا۔ اور جو کہتا ہے کہ آخری کال ہے نکلو اس کے قافلے میں 80 افراد نکلے ہیں۔ پی ٹی آئی کی فائنل کال فلاپ ہو گئی ہے اور پنجاب کے عوام نے پی ٹی آئی کی کال کو مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 24 ریاستی اداروں میں سے 8 کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوششیں
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو ریلیف دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اور عوامی منصوبوں میں تیزی لائی جائے گی۔ کیا مارچ کرنے سے اڈیالہ جیل کے دروازے خود کھل جائیں گے؟ اور علمیہ خان کا دور دور تک کوئی پتہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایک چھوٹا پاکستان ہے جو بڑے پاکستان کو پالتا ہے، خالد مقبول صدیقی
امن و امان کی صورتحال
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کھنہ پل پر 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ امن اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کے متضاد ہیں جبکہ پنجاب اور لاہور میں کسی بھی جگہ قابل ذکر لوگ نظر نہیں آئے۔ تاہم خیبرپختونخوا سے کچھ لوگ جتھے کی صورت میں آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں نامعلوم شخص ہاسٹل میں موجود لڑکی کے کمرے میں گھس کر زیادتی کے بعد الماری سے 2500 روپے لے کر فرار ہوگیا
PTI کی صورتحال
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے کنٹینر پر خطاب کے دوران 4 لوگ تھے۔ اور پی ٹی آئی رہنما کارکنوں کو نکالنے میں ناکام رہے ہیں۔ جبکہ زرتاج گل کے ساتھ صرف ڈھائی سو لوگ باہر نکلے ہیں۔ گزشتہ روز پولیس وین کو بھی جلا دیا گیا۔
خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارا چنار اور کرم میں 80 افراد شہید ہوئے۔ لیکن خیبرپختونخوا حکومت کہاں ہے؟ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو صرف مارچ کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بیلا روسی وفد پاکستان پہنچا ہے اور بیلاروسی وفد میں سرمایہ کار بھی ہیں۔








