پنجاب حکومت نے سموگ پابندیوں میں مزید نرمی کردی
پنجاب حکومت کی سموگ پابندیوں میں نرمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے سموگ پابندیوں میں مزید نرمی کردی، ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ، جسٹس آغا فیصل کو جوڈیشل انکوائری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا جج نامزد کردیا گیا
تعمیراتی کام کی اجازت
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ پابندیوں میں مزید نرمی کے بعد لاہور سمیت 4 اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دے دی گئی۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ریلوے اسٹیشن پر قلی اب کس کی زیر نگرانی کام کریں گے ۔۔۔؟ جانیے
سرکاری و نجی دفاتر کی کام کرنے کی اجازت
سموگ پابندیوں میں مزید نرمی کے بعد سرکاری و نجی دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی۔ ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: والد کے آخری لمحات کا ولاگ بنانے والی خواتین ولاگرز نے وضاحت پیش کردی
ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت
نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہوسکے گی، جب کہ جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی。
دکانوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات
نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار ہے، جبکہ ریسٹورنٹس کا ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک ہوگا۔ ہوڈ سسٹم نصب کیے بغیر باربی کیو کی اجازت نہیں ہوگی۔








