دریائے سندھ سے پنجاب میں نہریں نکالنے کیخلاف سندھ میں زبردست احتجاج ،جسقم اور دیگر جماعتیں ایک ہو گئیں
احتجاج کا سلسلہ جاری
میہڑ/ٹنڈوالہ یار/باڈہ /نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے سندھ سے پنجاب میں نہریں نکالنے کیخلاف سندھ میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جسقم اور دیگر جماعتیں ایک ہو گئیں۔ گزشتہ روز بھی جئے سندھ، سندھ ترقی پسند پارٹی اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی، جسقم و دیگر کے زیر اہتمام مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: چلڈرن لائبریری کی ری سٹرکچرنگ فروری تک مکمل کرنے کی ہدایات ، اپ گریڈیشن کیلئے 4 کمیٹیاں قائم
ڈاکٹر نیاز کالانی کا بیان
"جنگ" کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں جئے سندھ قومی محاذ کے بانی رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے ہیں۔ دریا سندھ پر کینال بنانے والا ڈرافٹ سندھ میں رہنے والے افراد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ دریا سندھ پر کینال بنانے کے اعلان اور ڈرافٹ پر دستخط کا مجھے علم ہی نہیں تھا۔ اگر دریائے سندھ سے نہریں نکالی گئیں تو کراچی، حیدرآباد، بدین سمیت سندھ بھر کے اضلاع پانی کی بوند بوند کو ترسیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں لڑکے لاڈ پیار کی وجہ سے کام نہیں کرتے، انکی ٹریننگ ہونی چاہئے: اسما عباس
پرامن احتجاجی ریلی
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لسانی مسئلہ نہیں بلکہ یہ مسئلہ ہماری زندگیوں کا ہے۔ اس حوالے سے 29 نومبر کو ٹنڈوالہ یار کے لطیف گیٹ سے ٹنڈوالہ یار پریس کلب تک پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ نوابشاہ میں سکرنڈ بینظیر انٹر چینج کے مقام پر دریائے سندھ پر 6 نہریں بنانے کیخلاف جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے چیئرمین صنعان خان قریشی کی اپیل پر عورتوں، بچوں سمیت سیکڑوں کارکنوں نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر سندھ پنجاب شاہراہ بند کر دی، جس کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دھرنے میں شریک مظاہرین نے وفاق اور پیپلز پارٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
ایس ٹی پی کا احتجاج
میہڑ میں ایس ٹی پی کی جانب بائی پاس روڈ سے کارکنوں نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر ضلعی صدر عبدالحمید سومرو، علی شیر جونیجو اور کرم ڈیپر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی شہر کے راستوں سے گزرتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک پر پہنچی جہاں رہنما نے مظاہرین سے خطاب کیا۔