پولیس پر فائرنگ، پی ٹی آئی کا احتجاج مسلح دہشتگردی کی کاوش ہے: مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کی تنقید

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحریک انصاف کے احتجاج کو مسلح دہشتگردی کی کاوش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران سخت سوالات پر آئی جی اسلام آباد برہم، تلخ جملوں کا تبادلہ

پولیس پر حملے کی تفصیلات

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ غازی بروتھا، میانوالی، ہزارہ موٹروے اور دیگر مقامات پر پولیس پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی۔ ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 20 سے زائد پولیس اہلکاروں کا حملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے۔ پی ٹی آئی کا احتجاج، احتجاج کی بجائے مسلح دہشتگردی کی کاوش ہے۔ مظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن، آنسو گیس، چاقو اور ماسک وغیرہ بھی دیکھے گئے، ایسا اسلحہ استعمال ہوا جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہے۔

پنجاب پولیس کی حالت

جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو پہلے بھی تصادم سے بچنے کے لیے غیر مسلح رکھا گیا تھا اور اب بھی پولیس غیر مسلح ہے۔ ایک صوبے کی پولیس کا دوسرے صوبے پر حملہ قومی یک جہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...