سی آئی اے بلڈنگ ‘آئی نائن’ سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا ءکو رکھا جائے گا
اسلام آباد کی انتظامیہ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی انتظامیہ نے سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا جس کے بعد احتجاج میں زیر حراست افراد کو قید کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل "آج نیوز" کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سیکشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
وزارت قانون کی منظوری
سب جیل بنانے کی منظوری وزارت قانون اور پارلیمانی امور نے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والوں کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔








