بارسلونا میں عمران خان کی کال پر احتجاجی مظاہرہ
بارسلونا میں پی ٹی آئی کا احتجاج
بارسلونا (ارشد نذیر ساحل) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی کال پر دنیا بھر کی طرف سپین میں کارکنوں نے سپین کے سیاحتی مرکزی شہر بارسلونا “رامبلہ روال” پر احتجاج مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی
شرکت کرنے والے کارکن
احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی سپین کے عہدیداروں، ورکرز، خواتین، بچوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم: تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بھائی جاں بحق، مزید 6 افراد کی حالت تشویشناک
رہنماؤں کی تقاریر
احتجاجی مظاہرے سے پی ٹی آئی سپین کے صدر محمد شیراز بھٹی، سابق صدر محمد شہباز ملک، سابق صدر شہزاد اصغر بھٹی، ڈاکٹر ہما جمشید، سید گوہر بخاری، سید ذولقرنین شاہ، چوہدری سلطان رانجھا، طاہر رفیع، پروفیسر مشتاق، سید فخر عباس اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کی غیر آئینی، بے بنیاد اور جعلی مقدموں سے رہائی نہیں ملتی، عمران خان کے چاہنے والے اسی طرح احتجاج کرتے رہیں گے۔
بینرز اور نعرے
احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کی تصاویر اور نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے عمران خان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی، جبکہ نقابت کے فرائض چوہدری عبدالصبور نے ادا کیے۔