سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کی کمی
اسلام آباد میں سونے کی قیمت میں کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم عوام کی نمائندگی نہیں کرتی، 31 اکتوبر کو منظور ہوجاتی تو کیا ہوجاتا؟ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی کڑی تنقید
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3657 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونا 43 ڈالر کم ہوکر 2672 ڈالر فی اونس ہے۔