پی ٹی آئی کا بڑا قافلہ اسلام آباد میں داخل ہو گیا
پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو چکا ہے۔ اس قافلے میں سینکڑوں گاڑیاں، ویگنیں اور بسیں موجود ہیں۔ اس قافلے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بھی شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے کارکنان نعرے بازی کر رہے ہیں اور انھوں نے راستے میں جگہ جگہ جھاڑیوں کو آگ لگا کر سردی کو کم کرنے کا بھی خصوصی اہتمام کیا ہے۔