منگل کے روز تعلیمی ادارے بند رہیں گے
پرائیویٹ سکولز کی بندش کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر منگل کے روز بھی اسلام آباد میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے کیا صورتحال ہے؟ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا اہم بیان
سیکرٹری جنرل کی وضاحت
سیکرٹری جنرل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن، عبدالوحید نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ سکول کل بھی بند رہیں گے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر بچوں کے لئے رسک نہیں لے سکتے۔
تعلیمی اداروں کی بندش کا اثر
یاد رہے کہ آج بھی اسلام آباد، راولپنڈی، مری میں تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث تعلیمی ادارے بند تھے۔ آئے روز تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث طلبہ و طالبات کی پڑھائی کا شدید حرج ہو رہا ہے۔