مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، شعیب شاہین
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی حالت
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
شعیب شاہین کا بیان
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ مظاہرہ اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک پی ٹی آئی کے مطالبات نہیں مانے جاتے یا بانی تحریک انصاف خود مظاہرہ ختم کرنے کا نہ کہہ دیں۔
ن لیگ کا مؤقف
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے آپشن سمیت تمام آپشنز کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔