نام نہاد پرامن احتجاج کی آڑ میں پولیس، رینجرز پر حملے قابل مذمت ہیں، وزیراعظم کا رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس
وزیراعظم کا حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے سرینگر ہائی وے پر رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین قیدیوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 825 تک پہنچ گئی
شہید اہلکاروں کی یاد
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم نے گاڑی سے کچلے گئے رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے شہید اہلکاروں کے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے زخمی رینجرز و پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں ‘ہوا میں چلنے والی ٹرین’، دیکھنے والے حیران رہ جائیں، ویڈیو
انتشار اور شدت پسندی کی مذمت
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نام نہاد پرامن احتجاج کی آڑ میں پولیس، رینجرز پر حملے قابل مذمت ہیں۔ انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنارہا ہے۔ پولیس اور رینجرز کے اہلکار شہر میں امن وامان کے نفاذ کیلئے مامور ہیں، یہ پرامن احتجاج نہیں، شدت پسندی ہے۔
پاکستان کا موقف
انہوں نے کہا کہ انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں خونریزی چاہتا ہے، انتشاری ٹولہ شہید پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے بچوں، اہل خانہ کو جوابدہ ہے۔ پاکستان کسی انتشار، خونریزی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔








