شر پسندوں نے قانون کی حکمرانی کو روندا
وزیرِ اطلاعات سندھ کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شر پسندوں نے قانون کی حکمرانی کو روندا۔ شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
واقعے کی تفصیل
واضح رہے کہ سری نگر ہائی وے پر شر پسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور 1 شہری جاں بحق ہو گیا۔