حکومت کا تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو
ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی یہاں تک آ گئی لیکن اب اُس سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈی چوک کو مظاہرین سے نہ صرف خالی کرالیا گیا ہے بلکہ انہیں دو چورنگی پیچھے بھی دھکیل دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 140 سے زائد رہنماوں کی حفاظتی اور راہداری ضمانت منظور
وزیر داخلہ کا بیان
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کس طرح کے لوگ احتجاجی قافلے میں آئے اور کارروائی کی یہ سب نے دیکھا ہے۔ پُرامن احتجاج کرنے والوں کو دیکھ لیا، انہوں نے آکر دیکھ لیا، اب مذاکرات کی کوئی صورت نہیں۔ حکومت کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جانی اور مالی نقصان کی ذمہ دار ایک عورت ہیں، جو ممکن ہوا ہم اُس پر بھی کام کریں گے۔
وزیر اطلاعات کا ردعمل
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ یہ غریب کے بچے کو ڈھال بنانے کے لیے آگے کرتے ہیں۔ آج ہم نے ان کی پھینٹی لگائی اور دو چوک پیچھے پھینک دیا۔ بنٹے مار کر کوئی کسی کو رہا نہیں کرواسکتا۔ بشریٰ بی بی، قاسم، سلیمان اور اپنے بچوں کو بلا کر ہمیں پی ٹی آئی کے حملے کو پسپا کردیا۔ کوئی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، عدالتوں میں کیسز ہیں، ہم کیا بات کریں؟ کیا این آر او اور ڈیل دی جاسکتی ہے؟








