نومنتخب امریکی صدر کے مشیر نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا
ڈونلڈ ٹرمپ کا مشیر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی میڈیا پر مطالبہ
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے ایک خبر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے رچرڈ گرینل نے لکھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے شکر گزاری
رچرڈ گرینل کے اس مطالبے پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے ایکس پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
رچرڈ گرینل کا پس منظر
خیال رہے کہ رچرڈ گرینل ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دور صدارت میں جرمنی میں امریکا کے سفیر تھے اور وہ امریکا کے قائم مقام ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس بھی رہ چکے ہیں۔