حکومت کی بہترین حکمت عملی سے مظاہرین منتشر ہوئے، احتجاج پی ٹی آئی کا ایک اور بلنڈر ہے: طلال چوہدری
احتجاج کے اثرات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی سے مظاہرین منتشر بھی ہوئے اور لاشیں بھی نہیں گریں۔ احتجاج پی ٹی آئی کا 9 مئی کے بعد ایک اور بلنڈر ہے۔ بغاوت کامیاب نہیں ہونے دی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ آئی سی سی نے انڈین کرکٹ بورڈ سے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات مانگ لیں
حکومت کی مذاکراتی حکمت عملی
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے۔ ملک کے مسائل پر پی ٹی آئی کی بے حسی ماضی میں بھی اسی طرح تھی، بانی پی ٹی آئی اپنی انا کو قومی مفادات سے بڑا سمجھتے ہیں۔
احتجاج کا وقت
ان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کا اعلان ہمیشہ اسی وقت ہوتا ہے جب کوئی دوست ملک کا سربراہ پاکستان آیا ہوتا ہے۔