حکومت اپوزیشن خصوصا ًپی ٹی آئی ایوان میں فوری اور بامقصد مذاکرات کریں،ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان
ہیومن رائٹس کمیشن کی اپوزیشن کیلئے درخواست
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے ملکی سیاسی صورتحال پر کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن خصوصاً پی ٹی آئی ایوان میں فوری اور بامقصد مذاکرات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ملتوی کر دیا گیا
سیاسی جمود کا خاتمہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ملک کو جمود پر لانے کے بجائے آگے بڑھنے کے پرامن راستے پر اتفاق کیا جائے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی فوری اور بامقصد مذاکرات میں شریک کیا جائے، یہ ڈائیلاگ تمام فریقوں کیلئے سیاسی خودشناسی کا موقع ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا دورہ بہت کامیاب رہا ،میری امید سے 10 گنا زیادہ محبت ملی ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک
سیاسی کارکنوں کے حقوق کا تحفظ
ایچ آر سی نے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے بھی گریز کیا جائے۔ اس سارے عمل میں دوسروں کی نقل و حرکت کی آزادی کو پامال نہ کیا جائے، اور روزی روٹی کمانے والوں کی آزادی خصوصاً اسلام آباد اور پنجاب میں پامال نہ کی جائے۔
مظاہروں کے دوران انسانی جانوں کا تحفظ
ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ مظاہروں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر سیاستدانوں کو تشویش نہ ہونا پریشان کن بات ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ہوں یا سیاسی کارکن، کوئی بھی نقصان ناقابل عمل ہونا چاہئے۔