کوہلی 10 سال قبل دورہ آسٹریلیا پر کِس گرل فرینڈ کو لیکر گئے تھے؟ روی شاستری کا اہم انکشاف
سابق بھارتی کپتان روی شاستری کا دلچسپ واقعہ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق بھارتی کپتان روی شاستری نے سٹار بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے دورہ آسٹریلیا اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما سے متعلق دلچسپ واقعہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا قبل ازوقت جیت کا دعویٰ حقیقت سے توجہ ہٹانا ہے،کملا ہیرس
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا رشتہ
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے ویرات کوہلی کے متعلق تقریباً 10 سال پرانا قصہ سنایا۔ انہوں نے کہا کہ 'سال 2015 میں جب میں بھارتی ٹیم کا کوچ تھا اس وقت انوشکا اور ویرات ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے، وہ میرے پاس آئے اور پوچھا کہ کیا ٹور پر صرف بیویوں کو ساتھ لے جا سکتے ہیں؟ کیا گرل فرینڈ بھی ساتھ جا سکتی ہے؟'۔
یہ بھی پڑھیں: سعید غنی: بانی پی ٹی آئی انا پرست، پاکستان کی فکر نہیں
اجازت ملنے کا واقعہ
اس پر روی شاستری کا کہنا تھا کہ 'میں نے اجازت دی تو کوہلی نے کہا کہ بورڈ اجازت نہیں دے رہا، جس پر میں نے فون کیا اور اجازت مل گئی، پھر اس ٹور میں انوشکا ہمارے ساتھ تھی'۔ انہوں نے کہا 'آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہی کوہلی نے 160 رنز سکور کردیئے جس کے بعد وہی ہوا، سٹینڈ میں بیٹھی انوشکا کو ویرات نے فلائنگ کس دی جو کہ اب اکثر میچز میں ہوتا ہے'۔ سابق ہیڈ کوچ نے کہا 'انوشکا ہمیشہ سے ہی ویرات کی سب سے بڑی سپورٹر رہی ہے'۔
ویرات کوہلی کی حالیہ کامیابی
واضح رہے کہ حال ہی میں پرتھ ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف زبردست سنچری سکور کرکے پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری بنائی ہے۔