آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ، بابر اعظم ون ڈے بیٹرز میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار

آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی۔

ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ

آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پہلی، بھارت کے روہت شرما بدستور دوسری پوزیشن پر ہیں جبکہ اس فہرست میں تیسری پوزیشن پر بھارت کے ہی شبمن گل موجود ہیں۔

پاکستان کے صائم ایوب ٹاپ ہنڈرڈ کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں، جنہوں نے زمبابوے کے خلاف سنچری سکور کرنے کے بعد 90 ویں پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ

آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی پہلی پوزیشن کھوبیٹھے ہیں، اور ایک درجہ تنزلی کے بعد وہ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ راشد خان نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، بھارت کے یشسوی جیسوال 2 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے کین ولیمسن کی تیسری پوزیشن ہے۔

پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بھمرا ایک بار پھر نمبر ون بولر بن گئے ہیں، جن کی رینکنگ میں 2 درجے کی ترقی ہوئی ہے۔ پاکستان کے نعمان علی کا رینکنگ میں 9 واں نمبر برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے اور بھارت کے تلک ورما تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا، سری لنکا کے ونندیو ہرسنگا کا دوسرا اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا کا تیسرا نمبر ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...