نومئی کے واقعات میں عمران خان کی ضمانت سے متعلق فیصلہ سنادیا گیا
انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کا حکم سنادیا۔
یہ بھی پڑھیں: چار بیویاں اور اعمال کی اہمیت: ایک سبق آموز داستان
عدالتی کارروائی
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے ایڈمن جج منظر علی گل نے نو مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تمام 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم سنا دیا۔
پراسیکیوشن اور ملزم کے وکیل کے دلائل
قبل ازیں پراسیکیوشن اور ملزم کے وکیل نے ضمانتوں پر دلائل مکمل کیے۔