وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چوہنگ میں پرائمری سکول کے طلباء پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا
وزیر اعلیٰ کا فوری نوٹس
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چوہنگ میں پرائمری سکول کے طلباء پر فائرنگ کا نوٹس لیا اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
زخمی طلباء کے لئے صحت کی سہولیات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے زخمی طلباء کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔