بھارت کے سپر سٹار رجنی کانت کی بیٹی کو طلاق ہو گئی
طلاق کی رسمی تصدیق
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی بھارت کے معروف تامل اداکار وینکاٹیش پرابھو کستوری راجہ المعروف دھنوش اور فلمساز ایشوریا رجنی کانت کے درمیان باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ 41 سالہ دھنوش کی ان دنوں ساؤتھ کی ایک اور معروف اداکارہ نین تارا کے ساتھ قانونی جنگ بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سائیبر پٹرولنگ سیل سے 1600 سے زائد منافرت پھیلانے والے اکاؤنٹ رپورٹ، 170 افراد گرفتار
فیملی کورٹ کا فیصلہ
بھارتی میڈیا اداروں کے مطابق چنئی کی فیملی ویلفیئر کورٹ نے سابق جوڑے کی جانب سے یہ بتانے کے بعد کہ آپس میں مفاہمت ممکن نہیں، دونوں کے درمیان طلاق کی منظوری دے دی۔ اس سے قبل اس کیس کی تین بار سماعت ہوئی لیکن دونوں (دھنوش اور ایشوریا رجنی کانت) پیشی پر حاضری میں ناکام رہے۔
خاندانی پس منظر
42 سالہ ایشوریا ساؤتھ کے سپر سٹار رجنی کانت کی بیٹی ہیں۔ یاد رہے کہ دونوں کی 2004 میں شادی ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ طلاق کے باوجود دونوں چنئی کے علاقے پوئز گارڈن میں ایک دوسرے کے قریب ہی رہائش پذیر ہیں، اور دونوں بچوں کی مشترکہ طور پر پرورش کرتے ہیں جبکہ مستقل طور پر بیٹوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر لمحات شیئر کرتے ہیں۔ دھنوش نے 17 جنوری 2022 کو طلاق کا اعلان کیا تھا۔








