عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا: فواد چودھری
فواد چودھری کا بیان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد محمود ملک کی وزیراعظم آفس میں بطور تقریر نویس تقرری
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے یہ لگ رہا تھا معاملات سلجھ گئے ہیں، اب کہا جا رہا ہے تحریک انصاف پر پابندی لگا دیں گے، تحریک انصاف تو آپ نے پہلے ہی ختم کر دی تھی اب تو صرف بانی پی ٹی آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان؛سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6خوارج ہلاک، 6زخمی
سیاست میں بانی کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی سیاست سے نفی نہیں کیا جا سکتا، ابھی مذاکرات کے ذریعے سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لانے کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی ایک حقیقت ہیں ان کو تسلیم کر کے آگے چلیں، پی ٹی آئی کو سنجیدہ معاملات میں سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار میں لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار
تحریک انصاف کی حکمت عملی
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے حکمت عملی میں سنجیدگی نہیں دکھائی، پہلے بھی بات کررہا تھا تحریک چلانی تھی تو 9 فروری کو چلاتے، آپ نے جے یو آئی، جماعت اسلامی اور جی ڈے اے سے الائنس نہیں بنایا، شہید بینظیر بھٹو حکومت جاتے پہلے ہفتے ہی نوابزادہ نصراللہ کے پاس جاکر الائنس کی بات کرتی تھیں۔
موجودہ لیڈر شپ کا کردار
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ لیڈر شپ کا فرض ہے کہ کارکنوں سے مشاورت کے ساتھ چلے، پی ٹی آئی اس وقت پاکستان کی نمائندہ جماعت ہے۔








