پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سریز اپنے نام کر لی
پاکستان کی سیریز میں شاندار فتح
ہرارے(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلے میچ میں ناکامی کے باوجود سیریز 1-2 سے جیت لی۔ تیسرے میچ میں پاکستان نے 303 رنز بنا کر زمبابوے کی پوری ٹیم 204 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ کردی اور اس طرح یہ مقابلہ 99 سکور سے پاکستان کے نام رہا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے جج کے نام سے پہلے عزت مآب نہ لکھنے پر توہین عدالت کی درخواست پر معاونت طلب کرلی
میچ کی تفصیلات
بلاوایو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بولاوایو میں پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز تک پہنچایا جہاں صائم ایوب 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کلرکہار؛ موٹروے پر 49مسافروں سے بھری بس میں آتشزدگی
اہم وکٹیں اور شراکتیں
اس کے بعد عبداللّٰہ شفیق کے ساتھ کامران غلام نے پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 22 اوورز میں 100 رنز تک پہنچایا۔ قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 23ویں اوور میں 112 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق 50 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 39.2 اوورز میں 201 رنز پر گری، محمد رضوان 37 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈا پور رات کہاں سوئے؟ وزیراعلیٰ کی گمشدگی کی دلچسپ کہانی اجمل جامی نے بیان کی
کامران غلام کی شاندار اننگز
قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ 44.3 اوورز میں 232 رنز پر گری، کامران غلام 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔
آخری وکٹیں
پاکستان کی پانچویں وکٹ 47.3 اوورز میں 273 رنز پر گری، سلمان آغا 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چھٹی وکٹ 48.4 اوورز میں 283 رنز پر گری، عرفان خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔