دورہ جنوبی افریقہ، بڑے کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان
قومی ٹیم کی واپسی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ٹیم کے بڑے کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 160 روپے ہو گئی
کپتان اور بڑے کھلاڑیوں کی شمولیت
ہم نیوز کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوگی جبکہ فخر زمان کا نام بھی زیر غور ہے۔ چیمپئینز ٹرافی کو مدنظر رکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے فخر زمان کی ٹیم کو ضرورت قرار دیا گیا ہے لہٰذا وائٹ بال فارمیٹ میں جلد ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
ٹیسٹ سیریز کے لیے کھلاڑیوں کی ممکنہ شمولیت
جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال ٹیم کیلئے امام الحق کا نام بھی سامنے آیا ہے تاہم صائم اور عبداللہ کی موجودگی میں فیصلہ میچ کو دیکھتے ہوئے کیا جا سکتا ہے۔








