توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر
توشہ خانہ ٹو کیس میں کارروائی مؤخر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کیساتھ ’تجارتی جنگ‘ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا: چینی صدر کا انتباہ
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔
عدالت کا فیصلہ
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے آج ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کیا تھا۔