لاک ڈاؤن اور احتجاج کے باعث پاکستان کو کتنے ٹیکس خسارے کا سامنا ہے؟ جانیے

اقتصادی سرگرمیوں میں کمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاج اور لاک ڈاؤن کے بعد اقتصادی سرگرمیاں متاثر ہوئیں جس سے حکومتی محصولات میں 160 ارب تک شارٹ فال ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نرس کی بے حسی: نومولود کی جان جانے کی شرمناک داستان

لاک ڈاؤن کا اثر

نجی ٹی وی کے مطابق سنگین لاک ڈاؤن اور ملک بھر میں اقتصادی سرگرمیاں 5 دن تک تھمے رہنے کے بعد ایف بی آر اپنے مقرر کردہ ہدف کے حصول میں بڑے شارٹ فال کا سامنا کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ نومبرتک محصولات جمع کرنے کا مجموعی ہدف 1003 ارب تھا مگر اس کے مقابلے میں صرف 700 ارب روپے اکٹھے ہوپائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی بغاوت کو ایک بار پھر ناکام بنا دیا: عظمیٰ بخاری

شارٹ فال کی صورتحال

اگر ایف بی آر کو 160 ارب روپے کا شارٹ فال ہوگا تو پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران ہونے والے 189 ارب روپے کے شارٹ فال کو مدنظر رکھتے ہوئے 5 ماہ کے مجموعی شارٹ فال کی رقم 349 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ حکومت مطلوبہ ٹیکس وصولی کے ہدف کو پورا کرنے میں بڑھتے ہوئے خسارے کے پیش نظر آئی ایم ایف کو کس طرح مطمئن کرے گی۔

سیاسی عدم استحکام کے اثرات

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق مستقل سیاسی عدم استحکام قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہا ہے اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام مکمل طور پر بے بس نظر آرہے ہیں کہ بند معاشی سرگرمیوں کے تناظر میں محصولات کو کیسے زیادہ سے زیادہ کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...