سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کا اضافہ
کراچی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گذشتہ روز کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں تنازعات، دنیا بھر میں ساڑھے 4 کروڑ افراد شدید بھوک کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں: ورلڈ فوڈ پروگرام نے خدشات کا اظہار کر دیا
نئی سونے کی قیمتیں
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2100 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 740 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 661 ڈالر فی اونس ہے۔








