کے پی حکومت ایسے کام نہ کرے جس سے گورنر راج کی نوبت آئے: سردار سلیم حیدر
گورنر پنجاب کا بیان
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت ایسے کام نہ کرے جس سے صوبے میں گورنر راج لگانے کی نوبت آئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی میں تلخ جملوں کا تبادلہ، تہلکہ خیز انکشاف
ماردھاڑ کی سیاست کی مذمت
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کے موقع پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ عوام نے ماردھاڑ کی سیاست کو مسترد کر دیا، امن وامان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان سابق کپتان سرفراز احمد اور معین خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
پی ٹی آئی کے احتجاج پر افسوس
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر بہت دکھ ہوا، بار بار وفاقی دارالحکومت پر یلغار کی شدید مذمت کرتا ہوں، کے پی حکومت احتجاج کے بجائے اپنے عوام کی مشکلات کا احساس کرے، کے پی حکومت ایسے کام نہ کرے کہ گورنر راج کی نوبت آئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے لوگوں سے گن پوائنٹ پر ووٹ لیا گیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
پاکستان کے معاشی حالات
سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا معاشی استحکام دشمنوں سے دیکھا نہیں جارہا، میں گورنر ہاو¿س بیٹھنے پر نہیں بلکہ باہر نکل کر کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں، پی پی پی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بولیویا: مسلح گروپ نے بیرکوں پر حملہ کرکے 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا
پیپلز پارٹی کی خدمات
پی پی پی کی قیادت ہمیشہ عوام کے درمیان پائی جاتی ہے اور ہمیشہ سے ورکر جماعت رہی ہے، پیپلزپارٹی غریب اور پسے ہوئے طبقے کی پارٹی ہے۔
بلاول بھٹو کا مستقبل
گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو نوجوانوں کے لیڈر ہیں، اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے، لوگ بہت تیزی سے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔