جمائما کے بھائی نے عمران خان کے لیے عالمی برادری سے اپیل کردی
زیک گولڈ اسمتھ کی اپیل
لندن (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے ان کی پہلی بیوی جمائما گولڈسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے عالمی برادری سے اپیل کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، 8 سالہ بیٹے کو لفٹ میں پھنسا دیکھ کر باپ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
عمران خان کی مقبولیت
زیک گولڈ اسمتھ نے اپنے ایکس اکائونٹ (ٹوئیٹر) پر عالمی برادری کی توجہ مبزول کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اشرافیہ جانتی ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی عوام کے پسندیدہ ترین لیڈر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 70 سال سے جس ستون کے سہارے مملکت قائم دائم ہے، مجھے اس ستون کی مضبوطی چاہیے: حفیظ اللہ نیازی
خطرناک صورتحال
زیک نے لکھا کہ اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان میں عمران خان کے لئے صورتحال کافی خطر ناک ہوچکی ہے، یہ لوگ اقتدار اور طاقت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

عالمی برادری کا کردار
زیک گولڈ اسمتھ نے کہا کہ ان عناصر کی کوئی بھی حرکت عمران خان اور پاکستان کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے، اب وقت آچکا ہے کہ عالمی برادری بانی پی ٹی آئی کے لئے بھرپور آواز اٹھائے۔








