دنیا ٹرمپ نے ’برکس‘ ممالک کو ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا
ٹرمپ کا BRICS کو خبردار کرنا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ BRICS کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وادیٔ نیلم میں جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
ٹرمپ کا بیان
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برکس ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں نہ ہی ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کریں، ایسا کیا تو ان پر 100 فیصد ٹیکس لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹریفک حادثے میں ملوث ویگو جے ڈی سی کے سیکرٹری جنرل ظفر عباس کے نام پر رجسٹرڈ نکلی
امریکی ڈالر کی حیثیت
ٹرمپ نے کہا کہ عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کا کوئی امکان نہیں، ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کرنے والے برکس ممالک کو امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملے گی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق برکس ممالک کا اپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ زیر غور ہے۔
برکس ممالک کا تعارف
واضح رہے کہ برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے۔ رواں برس برکس میں عرب امارات، ایران، مصر اور ایتھوپیا نے بھی شمولیت اختیار کی۔








