ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر
انٹرنیٹ سروس میں خلل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کوئٹہ اور کراچی سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوا آیاں اے سوھنڑیاں …کراچی کی خونی سڑکوں نے مولا جٹ کے نوری نت کا بھی لحاظ نہ کیا
بلوچستان اور پشاور میں سست انٹرنیٹ
مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔ پشاور کے بھی مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہے۔ پشاور میں صارفین کا کہنا ہے کہ وائس نوٹ، تصاویر، ویڈیو اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری پاور پلانٹس میں رقم کی ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں ہو جائیگی: سی پی پی اے
صارفین کی مشکلات
انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث آن لائن کام کرنے والے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں وائی فائی سروس میں بھی خلل آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت منسٹریل کیڈر کے 45 افسران کی ترقی کے اعزاز میں تقریب
پی ٹی اے کا بیان
دوسری جانب، پی ٹی اے کی جانب سے حالیہ بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی فیصلے کی وضاحت
رپورٹ کے مطابق، کہا گیا کہ حکومت نے وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔ وزارت قانون کے مطابق حکومت کے پاس الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت اس طرح کی پابندی نافذ کرنے کا قانونی اختیار نہیں ہے۔








