مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں روپوش ہیں، چھاپہ مارنا اچھا نہیں لگتا ، عطا تارڑ کا دعویٰ
عطا تارڑ کا مراد سعید سے متعلق دعویٰ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں روپوش ہیں اور وہاں بیٹھ کر لاشیں گرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج، تفصیلات عدالت میں جمع
وزیراعلیٰ ہاؤس پر چھاپے کے حوالے سے خدشات
انہوں نے کہا کہ مراد سعید کی گرفتاری کےلیے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پر چھاپا مارنا اچھا نہیں لگتا۔ سابق وفاقی وزیر تربیت یافتہ جتھے کے ساتھ اسلام آباد کے احتجاج میں موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے ’وزیراعلیٰ سپیشل اینیشیٹو کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ
ریاست کی عمل داری اور پروپیگنڈا
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ریاست کبھی گھٹنے نہیں ٹیکتی، اس کا کام ہی عمل داری نافذ کرنا ہے۔ سیاسی ناکامی اور فرار پر پردا ڈالنے کےلیے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میڈیا پر جتنے بھی آرٹیکل لکھوالیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اموات کا پروپیگنڈا ان کے اپنے گلے پڑے گا اور اسلام آباد میں خون کا ایک قطرہ بھی نہیں گرا۔
یہ بھی پڑھیں: 3سالہ بچی کا فضائی آلودگی پر قابو نہ پانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
احتجاج کے قانونی مسائل
وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ سیاسی ناکامی اور فرار پر پردہ ڈالنے کے لیے پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پیشگی انٹیلی جنس رپورٹس تھیں کہ 'فائنل کال' کے بہانے حملہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر ہونے والا احتجاج غیر قانونی تھا۔
مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے ادارے
پی ٹی آئی کے احتجاج میں 37 غیر ملکی، جرائم پیشہ اور ریکارڈ یافتہ لوگ شامل تھے۔ عطا تارڑ نے استفسار کیا کہ رینجرز پر گاڑی چڑھائی گئی، کیا وہ اہلکار پاکستانی شہری نہیں تھے؟ اندھا دھند فائرنگ مظاہرین کی جانب سے کی گئی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ کسی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں کسی شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی، گرفتار افراد کہہ رہے ہیں کہ انہیں پیسے دے کر لایا گیا۔








