پنجاب حکومت کا فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری نہ کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا سموگ کنٹرول فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے سموگ کنٹرول اقدامات کے پیش نظر بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے وکلا کی ملاقات کے لیے عدالت کی جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت
تیس سال سے زائد عمر کی گاڑیوں پر پابندی
سموگ کے پیش نظر تیس سال سے زائد عمر کی گاڑیوں کو اکتوبر تا جنوری لاہور میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی موٹروے پر سفر کر سکیں گی۔ ایم ٹیگ حاصل کرنے کے لئے اب گاڑی کی رجسٹریشن بک اور لائسنس کے ساتھ گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی دکھانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: صوبے کا امن ہماری ترجیحات اور آج کے جرگہ کا اکلوتا ایجنڈا ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
صوبائی وزیر کا بیان
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ جس طرح کے سموگ زدہ حالات سے ہم گزرے، اسے دیکھتے ہوئے یہ شرط رکھی گئی ہے۔ ہم نے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو بھی خط لکھا ہے جس میں سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں پر احکامات
بلال اکبر خان نے مزید کہا کہ سب سے پہلے فٹنس سرٹیفکیٹ کا اطلاق سرکاری گاڑیوں پر لاگو کروا رہے ہیں۔ یہ ممکن نہیں کہ لوگوں کو روکیں اور حکومت سوئی رہے۔ صرف بڑی کمرشل نہیں بلکہ پرائیویٹ گاڑیوں پر بھی یہ احکامات لاگو ہوں گے۔