12ویں فیل سے شہرت پانے والے وکرانت کی ریٹائرمنٹ پر فینز کو سیاسی دباؤ کا خدشہ

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 1

Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: Uses in Urdu دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 1

مواد دستیاب نہیں ہے

Twitter مزید دیکھنے کے لیے Uses in Urdu. Uses in Urdu بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے.

وکرانت کا کریئر

وکرانت کا کریئر

وکرانت میسی کو ودھو ونود چوپڑا کی ’12ویں فیل‘ میں غربت سے لڑنے والے انڈین پولیس افسر منوج کمار شرما کا کردار ادا کرنے کے لیے فلم ناقدین نے داد دی تھی۔ اس فلم کے لیے انھیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اس کے علاوہ ’سیکٹر 36‘ اور ’حسین دلربا‘ جیسی فلموں میں بھی ان کی اداکاری کی تعریف کی گئی ہے۔

انھیں مختلف کرداروں کو ان کے اساس کے ساتھ ادا کرنے کے لیے بھی ان کی تعریف کی جاتی ہے۔

وکرانت کی اگر نجی زندگی کی بات کریں تو ان کے والدین کا تعلق جولی اور شملہ سے ہیں۔ ان کے ایک چھوٹے بھائی معین ہیں۔ وکرانت نے اپنی تعلیم ممبئی سے مکمل کی۔

انھوں نے رقص اور اداکاری کی بدولت کم عمری میں ہی شہرت حاصل کر لی تھی۔ انھوں نے اداکارہ شیتل ٹھاکر سے شادی کر رکھی ہے۔

وکرانت نے انڈیا کے معروف ٹی وی سیریئل ’بالیکا ودھو‘ (یعنی کمسن دلہن) میں آنے سے قبل ’دھوم مچاؤ دھوم‘ اور ’دھرم ویر‘ جیسے سیریلز میں کام کیا تھا۔

فلم ’لٹیرے‘ میں ایک چھوٹے رول کے ساتھ انھوں نے فلموں میں انٹری کی اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

انڈیا کی مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ ان دنوں ’یار جگری‘ اور ’آنکھوں کی گستاخیاں‘ میں مصروف ہیں۔

وکرانت کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ردعمل

وکرانت کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ردعمل

اداکارہ دیا مرزا، اسٹینڈ اپ کامیڈین آکاش بنرجی اور اداکارہ ایشا گپتا نے وکرانت کے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے فی الوقت وقفے سے تعبیر کیا ہے۔

آکاش بنرجی نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’وکرانت آپ کبھی بھی ری سٹارٹ بٹن دبا سکتے ہیں۔ آپ کے لیے نیک خواہشات۔‘

اداکارہ دیا مرزا نے لکھا کہ ’وقفے اچھے ہوتے ہیں۔ آپ دوسری طرف اور بھی حیرت انگیز ہوں گے۔‘

جبکہ ایشا گپتا نے ایموجی کے ساتھ صرف وکرانت لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

انڈیا والی کے ٹوئٹر ہینڈل سے انھیں انڈیا کے بہترین اداکاروں میں شمار کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’ان کی شاندار کارکردگی اور شائستہ شخصیت نے لاکھوں دلوں کو جیت لیا ہے۔‘

میٹرو ساگا کے ہینڈل سے لکھا گیا کہ ’انھوں نے 12ویں فیل کے پروموشن کے دوران ایک سال قبل ان کا انٹرویو کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ اس انڈسٹری میں کتنے خوش ہیں اور اب انھوں نے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ انھوں نے ان ایک کلپ بھی شیئر کی ہے۔‘

ڈاکٹر ارندم چودھری نے لکھا کہ ’ان کے شرمناک بیان ’ہندوؤں کو 2014 میں آزادی ملی‘ اور اس کے بعد سپر فلاپ سابرمتی ایکسپریس کے بعد وکرانت میسی نے محسوس کیا کہ اکشے کمار، کنگنا اور انوپم کھیر وغیرہ کو جس شرمندگی کا سامنا ہے اس سے بچنے کا یہ واحد راستہ ہے۔‘

ان کے ایک مداح نے لکھا کہ ’قرین قیاس ہے کہ یہ ان کے آنے والے پروجیکٹ کی مارکیٹنگ کا ایک طریقہ کار ہے تاکہ لوگوں میں تجسس پیدا ہو اور وہ فلم دیکھنے تھیئٹر پہنچیں۔ بعد میں وہ اپنا بیان بدل دیں گے۔ ریلیکس۔‘

جبکہ ایک دوسرے مداح نے لکھا کہ ’کہیں یہ سیاسی دباؤ تو نہیں۔‘

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انھیں بعض خطرات لاحق تھے جن کا انھوں نے ذکر کیا تھا۔ لوگوں نے اسے جان کا خطرہ سمجھا جسے اداکار نے مسترد کر دیا تھا۔

ابھی حال ہی میں گذشتہ ہفتے گوا میں منعقدہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا-2024 میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گے۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’چاہے وہ 12ویں فیل ہو، سیکٹر 36 ہو کہ سابرمتی رپورٹ، ان کی ہمیشہ لوگوں کو تفریح فراہم کرنے اور ذمہ دار سینیما کا حصہ رہنے کی کوشش رہے گی۔‘

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...