ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم کے دوست کو اہم عہدے پر نامزد کر دیا

سینئر صحافی کی رپورٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینئر صحافی و تجزیہ کار صالح ظافر کی رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رام مندر کے حامی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جانے مانے دوست بھارتی نژاد امریکی کشیپ ’’کش‘‘ پٹیل کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا سربراہ منتخب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، کانگریس سے بھی اخراجاتی بل منظور

کش پٹیل کا پس منظر

کش پٹیل ٹرمپ کی انتظامیہ میں شامل ہونے والے دوسرے بھارتی نژاد امریکی بن گئے ہیں۔ وہ امریکا بھارت تعلقات کو مضبوط بنانے کے حامی رہے ہیں اور باہمی احترام اور مشترکہ اہداف کو فروغ دینے کا سہرا ٹرمپ اور مودی کو دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو دھمکی دینے والے ملزم کی گرفتاری و رہائی

چین کے مقابلے میں پالیسیاں

کش پٹیل یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ چین کا مقابلہ کرنے کیلئے بائیڈن کے مقابلے میں ٹرمپ کی پالیسیاں زیادہ مؤثر ہیں۔ وہ معاشی اور سلامتی کی ضروریات کو متوازن کرنے کیلئے لیگل امیگریشن کو برقرار رکھتے ہوئے سرحدوں کو محفوظ بنانے کے حامی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کانگو میں کان بیٹھنے کا افسوسناک واقعہ، 200 سے زائد افراد جاں بحق

قدامت پسندوں کے خلاف نکتہ چینی

کش پٹیل قدامت پسندوں کے خلاف امریکی اداروں میں تعصب کے نقاد ہیں اور قومی سلامتی کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسی جدید ٹیکنالوجیز میں امریکا اور بھارت کے درمیان تعاون کے حامی ہیں۔

ٹرمپ کی قیادت میں امریکی مفادات

کش پٹیل ٹرمپ کو بھارت جیسے اتحادیوں کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط کرتے ہوئے امریکی مفادات پر توجہ مرکوز کرنے والے رہنما کے طور پر دیکھتے ہیں۔

Categories: اہم خبریں

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...