افغان کھلاڑی نے کرکٹ میں انوکھا کام کر دکھایا
افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا انوکھا کارنامہ
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانسان کی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی نے کرکٹ میں انوکھا کام کر دکھایا۔
یہ بھی پڑھیں: تمام دن کی تگ و دو کے بعد جو حاصل ہوا ہے وہ تسلی بخش بھی نہیں، سلمان اکرم راجہ کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات پر تبصرہ
اللہ محمد غضنفر کا معرکہ
افغان کھلاڑی اللہ محمد غضنفر نے 5 دنوں میں 3 شہروں کے اندر 5 میچ کھیلے۔ کھلاڑی ایک میچ کھیل کر دوسرے میچ کے لیے پہنچ جاتے۔ وہ یواے ای میں جاری انڈر 19 ایشیاکپ میں افغانستان ٹیم کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کامیاب سفارتکاری، سلامتی کونسل میں تنازعات کے پُرامن حل سے متعلق پاکستان کی قرارداد متفقہ منظور
تیز رفتاری سے میچز کا سلسلہ
اللہ غضنفر 30 نومبر کو ابوظبی میں ٹی 10 لیگ میں واریئرز کے خلاف ان ایکشن ہوئے اور یکم دسمبر کو پہلے شارجہ میں سری لنکا انڈر 19 کے خلاف ملک کی نمائندگی کی۔ پھر میچ کے بعد تیز رفتاری سے ابوظبی پہنچے جہاں بُلز کے خلاف ٹی 10 لیگ کا میچ کھیلا۔
سوالات و مباحثے
تاہم، کھلاڑی کے ایک ساتھ 2 مختلف ایونٹس کھیلنے پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے جب کہ افغانستان ٹیم نے ابھی اللہ غضنفر کے 2 ایونٹ کھیلنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔








