عمران خان سے ملاقات کیلئے بہنوں کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب
راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کی درخواست
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہنوں کی ملاقات سے متعلق درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیاں تیز، مزید ۱۹۹۷۵ افراد گرفتار
ملاقات کی درخواست کی تفصیلات
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کے لیے درخواست دائر کی، درخواست علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھریلو ملازمہ پر تشدد کا کیس، گرفتار اسٹیج اداکارہ و ڈانسر ثمر رانا کو مقدمے سے بری کر دیا گیا
ملاقات کی مشکلات
درخواست میں عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 10 روز سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، گزشتہ روز اڈیالہ جیل انتظامیہ نے ہمیں اپنے بھائی سے ملنے نہیں دیا۔
عدالت کی کارروائی
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا اور دو گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔








