50 جنگی جہازوں، 8 جدید آبدوزوں نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں
پاک بحریہ کی نئی طاقت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کے باعث بھارتی نیوی شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بابر بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل، معاہدے کی تفصیلات سامنے آئیں
جنگی جہازوں اور آبدوزوں کی شمولیت
50 پاکستانی جنگی جہازوں اور 8 نئی جدید آبدوزوں کی پاک بحریہ میں شمولیت سے ازلی دشمن کی نیندیں حرام ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے طلبا کیلئے مفت لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا افتتاح کر دیا
بھارتی نیول چیف کی تشویش
بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی پریس کانفرنس میں پاک بحریہ کی صلاحیتوں کی گردان کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی حیران کن ترقی اور چین کے تعاون سے کئی جنگی جہازوں کی تعمیر سے آگاہ ہیں۔
بنگلہ دیش سے تعلقات کی بہتری
بنگلہ دیش سے پاکستان کے بہتر ہوتے تعلقات پر بھی بھارتی دفاعی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔








